دُنیا بھر میں کورونا سے 64کروڑ 56لاکھ افراد متاثر، 66لاکھ 35ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 64 کروڑ 56لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث  66لاکھ  35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 64کروڑ 56لاکھ  47ہزار947 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 66لاکھ  35 ہزار 305 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

زیادہ سخت رویہ بچوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کرسکتا ہے۔تحقیق

وائرس سے متاثرہ 36ہزار381 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 79 ہزار 339 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 46لاکھ  42 ہزار 958  مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 62 کروڑ 43 لاکھ  33 ہزار303 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ 10 کروڑ 4لاکھ  56ہزار53   افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 46لاکھ  72 ہزار  304 کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 11لاکھ 4ہزار743  افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 30ہزار608 شہری انتقال کر گئے۔ فرانس میں کورونا سے 3 کروڑ 75 لاکھ  91 ہزار 293  افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ  58ہزار639 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، فرانس تیسرے، جرمنی چوتھے، برازیل پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، اٹلی 7ویں،  جاپان 8ویں، برطانیہ  9ویں جبکہ روس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts