فیفا ورلڈکپ، سعودیہ عرب اپنا دوسرا میچ آج پولینڈ کیخلاف کھیلے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ، سعودیہ عرب اپنا دوسرا میچ آج پولینڈ کیخلاف کھیلے گا
فیفا ورلڈکپ، سعودیہ عرب اپنا دوسرا میچ آج پولینڈ کیخلاف کھیلے گا

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں سعودی عرب گروپ کا دوسرا میچ آج پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

الاقتصادیہ کے مطابق سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو سیلین ریزروٹ سٹیڈیم میں اپنے ہیڈ کوچ ریناد کی نگرانی میں تربیتی سیشن کیا۔ تربیتی سیشن کا آغاز وارم اپ سے ہوا اور بعد میں پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

سعودی ٹیم کے کپتان سلمان الفرج اور ریاض شراحیلی نے جو ارجنٹائن کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے میڈیکل عملے کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

ایک پریس کانفرنس میں سعودی ٹیم کے فرانسیسی ہیڈ کوچ نے کہا کہ یاسرالشھرانی کی جگہ الغنام، سعود یا البریک میں سے کسی ایک کو موقع ملے گا۔ ساتھ ہی ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہمارے سامنے بہت بڑا چیلنج ہے۔ سعودی عوام ارجنٹائن سے کامیابی پر پُرخوش اور نازاں بھی ہیں۔ ہم پُرسکون ہیں۔ ہمیں اسی انداز میں اپنا سفر مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہسا امینی والی شرٹ پہننے پر ایرانی خاتون کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

یاد رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کیا تھا۔

Related Posts