راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، عمران خان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، عمران خان پہنچ گئے
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، عمران خان پہنچ گئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ راولپنڈی جلسے کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نجی طیارے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی پہنچے اور ان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کوفخرہے آج ہم میزبان ہے، کہاں ہے رانا ثنا نکل کر آؤ، عوام کا سمندررانا ثنا کواٹھا کرلے جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سیاسی طوائفوں کا بازار لگا، لوگوں کی قیمت لگا کرعمران خان کی حکومت کوگرایا گیا، آج ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔آج اہم بات کہنا چاہتا ہوں، آٹھ ماہ تک اپنی زبان کو بند رکھا، ہماری لڑائی فوج نہیں بلکہ نواز شریف، شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان سے ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہرہے، ملک کا غریب آدمی مرگیا ہے، اسحاق ڈار جھوٹ بول رہا ہے، کوئی ایل سی نہیں کھل رہی، جھوٹوں کوآئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے، جب معیشت ڈوبتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، تین سپرپاورکے ساتھ پاکستان کا بارڈرلگتا ہے۔ فوج نے کہا ہے سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے، ملک ڈوب رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں لیکن شرط الیکشن کی تاریخ دی جائے، ڈوبتی کشتی کوصرف عمران خان بچاسکتا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، آج جوبھی عمران خان فیصلہ کریں گے لبیک کہیں گے۔ یہ چور،ڈاکوسامراج کے ایجنٹ ہیں۔

ہماری کسی چینلزسے نہیں گینگ آف فائیو سے لڑائی ہے، نوازشریف، شہباز شریف،زرداری،مولانا فضل الرحمان سیلڑائی ہے۔ بہت اچھا فیصلہ ہے فوج سیاست میں نہ آئے، جب فوج سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 13جماعتوں کا ایک ہی نام چوراورڈاکوہے، چوروں، ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کر دیا ہے، کوئی جیرا بلیڈ مسلط کر دیتے تو قوم ردعمل نہ دیتی، قوم ردعمل اس لیے دے رہی ہے قوم نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف سے ارشد شریف کی فیملی کو بڑی امیدیں ہیں، ہم امید کرتے ہیں ارشد شریف کی فیملی کوانصاف ملے گا۔ہم فوج کے خلاف پہلے تھے نہ آئندہ کوئی بات کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے ادارے کے اندر تبدیلی آئے گی، ہم چاہتے ہیں تاریخ کو ٹھیک کیا جائے۔ ہمارا کوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں، عوام کا فیصلہ تسلیم کرو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرو۔

مزید پڑھیں:عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، پارٹی اُن کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھے، پولیس کا مراسلہ

اگرآپ لوگوں کے ساتھ عوام ہے تو میدان میں آ کر مقابلہ کرو، ملک میں جبر کا خاتمہ ہو رہا ہے، فیصلہ جوبھی ہو ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں، شہبازشریف کوپتا چلا عمران خان آرہا ہے توترکیہ بھاگ گیا۔

Related Posts