ایم این ایز کی قیمت لگاکر عمران خان کی حکومت گرائی گئی، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، شیخ رشید
اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگاکر عمران خان کی حکومت گرائی گئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج یہاں عوام کا ایک سمندر دیکھ رہا ہوں جو آپ کو اٹھاکر لے جائے گا، میں نے آٹھ ماہ تک اپنی زبان بند رکھی، فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے مجھے پاک فوج پر فخر ہے، رانا ثنا اللہ کہاں ہو سامنے آؤ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، سامراج کے غلاموں کے آنے سے ملک تباہ ہوگیا، جب معیشت تباہ ہوجاتی ہے تو ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، آج والدین کے پاس بچوں کے اسکولوں کی فیسیں دینے کے لیے پیسے نہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ آج بل ادا نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس گوشوارے لیک ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اُن کا کہنا تھا کہ چوروں کے گینگ سے ہماری لڑائی ہے، ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگاکر عمران خان کی حکومت گرائی گئی، فوج کا سیاست سے دور رہنا خوش آئند ہے۔

قبل ازیں ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن، ملک کی غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کا دن ہوگا، ایک جم غفیر کے ہمراہ راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا، سامراجی دباؤ میں لائے اور مہنگائی کے اصل مجرم ہیں، وہ دہشت گرد جو وزارت داخلہ سے روز ڈرا اور دھمکا رہا ہے سن لے کہ ہم آرہے ہیں۔

Related Posts