آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس گوشوارے لیک ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف
دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: رواں ماہ فرائضِ منصبی سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس گوشوارے لیک ہونے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 سال تک مسلسل ملک و قوم کی خدمت کی۔ گوشواروں کی تصویر ڈی سی کے کمپیوٹر سے بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، پولیس کا مراسلہ

حکام نے آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق معلومات لیک ہونے پر جاری تفتیش کا دائرۂ کار وسیع کردیا۔ حکومت نے انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انکم ٹیکس افسران بشمول چیف کمشنر، ایڈیشنل کمشنر اور کمشنر سے مزید تفتیش کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے لیک کرنے کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں ٹیکس گوشواروں کو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے ڈی سی آفس سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشواروں کے متعلق 2 ڈی سیز سمیت 15 ایف بی آر افسران سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

گرفتار ملزمان کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک کرایا گیا جس سے تمام تر کہانی سامنے آگئی۔ کیس میں 2 ڈی سیز عاطف اور ظہور احمد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تفتیش کے دوران انسپکٹر صابر، ارسلان، شعیب اور سپر وائزرز اور کلرکس سمیت متعدد افسران کو معطل بھی کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کی جائے گی جس کے دوران پیشرفت متوقع ہے۔

Related Posts