اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنے ویزہ آفس کو ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو 10 سال قبل مختلف وجوہات کے باعث ابوظہبی منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم کینیڈین حکومت نے پاکستان کیلئے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرکے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے تفصیلات بتا دیں۔
بی جے پی رہنما مسجد سے خوفزدہ، بس اسٹینڈ پر بنے گنبد بھی ہٹا دئیے
کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جسٹن ٹروڈو حکومت ویزہ آفس اسلام آباد منتقلی کیلئے خطیر رقم مختص کرچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔
قبل ازیں پاکستان نے طویل عرصے سے کینیڈا سے سفارتی سطح پر مذاکرات کیے اور قائل کرنے کی کوشش کی کہ کینیڈا اپنا ویزہ سینٹر ابو ظہبی منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
دفتر کی منتقلی کی وجہ سے پاکستانی درخواست دہندگان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھتا۔ 2019 میں کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کینیڈین حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ویزہ پراسیسنگ سینٹر واپس اسلام آباد میں منتقل کرے۔
دیگر مغربی ممالک نے سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں خدمات دوبارہ شروع کردی تھیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ویزہ آفس دوبارہ کھولنے سے کینیڈین امیگریشن حکام کو پاکستان میں درخواستوں پر تحقیق میں بھی مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








