صدرِ مملکت اور وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی الوداعی ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں جن کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے آرمی چیف کی دفاعی شعبے میں 6 سالہ خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کو سیاست کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ آرمی چیف

الوداعی ملاقات کے دوران صدرِمملکت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک و قوم اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف  کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Related Posts