دوحہ: پرتگال کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں فٹبالر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ڈنر کا اہتمام کیا۔
وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دوحہ کے ایک شاندار ہوٹل میں ڈنر کے لیے لیکر گئے، ان میں ان کے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ ساتھی برونو فرنانڈز اور ڈائیگو ڈیلوٹ بھی شامل تھے۔
برنانڈو سلوا سمیت کچھ فٹبالرز اس ڈنر سے غیرحاضر تھے انہوں نے یہ وقت اپنی فیملیز کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
ہیڈ کوچ نے گھانا کے خلاف 0-3سے فتح کے بعد ٹیم کو ٹریننگ سے ایک دن کا آرام دیا تھا، رونالڈو کی پارٹی میں فٹبالرز نیڈنر کے ساتھ ڈانس بھی کیا اور یکجہتی کے اظہار کیلئے مل کر گروپ فوٹو بھی بنوائے۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022کے شاندار میچز کا سلسلہ قطر میں جاری ہے، جبکہ تماشائیوں کی کثیر تعداد شاندار میچز سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








