تھائی لینڈ میں بندروں کے لیے شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں انکی تواضع طرح طرح کے کھانوں سے کی گئی۔
اس سالانہ میلے کا انعقاد اتوار کی صبح تھائی لینڈ کے شہر لوپبوری میں کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں مکاؤ بندروں نے دعوت اڑائی۔
مینیو میں مختلف اقسام کے پھل، سبزیاں، کیک اور دیگر اشیاء موجود تھیں جنہیں بندروں نے خوب مزے سے کھایا۔
منتظمین کے مطابق بندروں کی اس دعوت میں 2800 ڈالر مالیت کے تقریباً دو ٹن پھل ڈیزرٹس اور سبزیاں استعمال کی گئیں۔
اس دعوت میں قریب ہی موجود ایک مندر اور اطراف کی سڑکوں پر رہنے والے تقریباً 4 ہزار آوارہ بندروں نے شرکت کی۔
ایک منتظم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں وہی پھل رکھے ہیں جو بندروں کو پسند ہیں جس میں چیری اور بلیو بیری بھی شامل ہیں جو اس وقت کافی مہنگی ہیں۔
منکی فیسٹول میں بیرون ملک سے آئے سیاحوں نے بھی شرکت کی اور اس منفرد فیسٹول کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








