فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں آج برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:
بائیو انرجی اسٹوو: گیس نہیں ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں!
برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔
برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔ آج کے میچ میں برازیل کی جانب سے واحد گول کاسیمیرو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








