دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز میچ کے بعد گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔
میگا ایونٹ کا 30 واں میچ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈم میں کھیلا گیا، جہاں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست دیدی۔
گھانا کی ٹیم کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، محمد سالِسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد قدوس نے 34 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا، چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے گھانا کی دو گول کی برتری کو برابر کیا۔
مزید پڑھیں:چھکے پہ چھکا، بھارتی کرکٹر نے ایک اوور میں سات چھکے مار دیے
68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور گھانا کا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی اور گھانا کی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








