روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ڈالر 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوکر 226 روپے 94 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر انٹربینک میں ڈالر 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر اسٹاک انڈیکس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 42 ہزار 282 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related Posts