متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

سینئر سول جج محمد شبیر نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ مزید 6 دن ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے پیشی سے استثنا کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے تیار، تحریکِ عدم اعتماد شوق سے لائیں۔پرویز الٰہی

قبل ازیں متنازعہ ٹوئٹس پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جو ٹویٹس کئے گئے وہ ایف آئی آرمیں لگائی گئی دفعات پر پورا نہیں اترتے۔

جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث گرفتار کیا گیا،انہوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا ہے، انہوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

Related Posts