جناح ہسپتال میں والدین کا جھگڑا، بچہ گر کر جاں بحق، باپ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں والدین کے جھگڑے کے دوران بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش کی غرض سے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے پی ایم سی میں مبینہ جھگڑے کے دوران بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ انتقال کر جانے والے بچے کی والدہ نے بیان دیا کہ 2 روز قبل حادثہ ہوا جس کے بعد سول ہسپتال والوں نے جے پی ایم سی ریفر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ایک اور کمسن بچہ جنسی درندگی کا شکار

بیان میں جاں بحق بچے کی والدہ نے کہا کہ جناح ہسپتال میں ایک شخص نے بچوں کے کھانے کیلئے 1000 روپے دئیے جو میرے شوہر نے طلب کیے۔ نہ دینے پر وہ میرے ساتھ لڑ پڑا۔

بچے کی والدہ نے کہا کہ جھگڑے کے دوران بچہ زمین پر گر کر انتقال کر گیا۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ بچہ خود گرا یا اسے میرے شوہر نے جان بوجھ کر گرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نشے کا عادی ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایک اور بچہ مبینہ طور پر جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا، واقعہ آج سے 2 روز قبل پیش آیا۔

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ،جس کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

Related Posts