وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے تحت بدھ کو ‘حرمت سود سیمینار’ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

حرمت سود کے موضوع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور تاجر برادری کا سیمینار بدھ کی صبح فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ہوگا۔
وفاق المدارس العربیہ کے میڈیا ترجمان مولانا طلحہ رحمانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے سود کیخلاف حالیہ فیصلے کے بعد حکومت نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیل واپس لے لی ہے، البتہ کئی دیگر پرائیویٹ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی اپیلیں ابھی تک زیر التواء ہیں۔

اس حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور بینکرز و تاجر برادری کو متوجہ کرنے کیلئے ” حرمت سود سیمینار ” کے عنوان پر ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، ملک کی مرکزی دینی قیادت، مالیاتی اداروں کے سربراہان اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں کا ایک نمائندہ اجتماع بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکومت سے ہونے والی خط و کتابت کی تفصیل طلب

اعلامیہ کے مطابق یہ اجتماع مرکز اقتصاد اسلامی (جامعہ دارالعلوم کراچی) اور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے اشتراک سے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں بدھ کی صبح منعقد ہوگا، جس سے مرکز اقتصاد اسلامی کے چیئرمین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پی ڈی ایم کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان، گورنر سندھ  کامران ٹیسوری، گورنر کے پی کے حاجی غلام علی، گورنر اسٹیٹ بینک، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مفتی منیب الرحمن، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی، ڈاکٹر حسین اکبر  سمیت دیگر ممتاز مذہبی اسکالرز، بزنس کمیونٹی کے قائدین خطاب و شرکت کریں گے۔

Related Posts