پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کے بعد منگل کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ مصر کے شہروں ابوطالب اور زفرانہ کے درمیان SEAMEWE-5 کے زمینی حصے میں دوہری کٹوتی کی اطلاع سامنے آئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے،“۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر منقطع ہونے کے نتیجے میں کچھ صارفین کو سروس میں معمولی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر انٹرنیٹ سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے،” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کے پاس ڈیٹا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل کیبلز پر کافی بینڈوتھ موجود ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ وزٹ کرتے ہیں؟ فہرست جاری
SEAMEWE-5 سب میرین کیبل سسٹم، جو 2016 میں شروع ہوا، تقریباً 20,000 کلومیٹر لمبا ہے، جو فرانس کے مارسیل سے سنگاپور تک پھیلا ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








