راولپنڈی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو روٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ کل تک طبیعت کی ناسازی کا شکار کھلاڑیوں کی طبیعت بہتر ہوجائے گی۔ کچھ کھلاڑیوں کی بیماری کی وجہ فوڈ پوائزننگ تھی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر بیمار ہو گئے۔ کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے جو روٹ نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ آج کے پریکٹس سیشن میں چند کھلاڑی شریک ہوئے۔
بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، ٹرافی رونمائی ملتوی
پریس کانفرنس کے دوران جو روٹ نے کہا کہ مجھے بھی وائرل انفیکشن ہوا ہے۔ امید ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔ بیماری نہ بھی ہوتی تو آج کم ہی انگلش کھلاڑی پریکٹس کیلئے آتے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ اچھی ہے، دونوں ٹیموں کا اچھا مقابلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 روزہ میچ کے ساتھ شروع ہونے والی ہے۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ نے کہا کہ شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ہم ہر سیریز کو اہم سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
قبل ازیں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر متعدد کھلاڑیوں کی طبیعت کی ناسازی کے باعث پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تریب ملتوی کردی گئی۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ نے پریس کانفرنس کے دوران امید ظاہر کی کہ 24 گھنٹوں تک معاملات درست ہوجائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








