پاک چین اقتصادی راہداری وفاقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور ایم ایل ون منصوبہ اس کا اہم اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک، پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں کام تیز کرنے پر اتفاق

چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کیلئے کمپنیوں کو جلد نامزد کیا جانا چاہئے۔ حکومت گوادر پورٹ پر سیاحتی انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن پر کام زوروں پر ہے۔ چینی سفیر اور احسن اقبال نے پاک چین دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں بشمول 4 نئی راہداریوں اور مختلف شعبہ جات میں کام تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ ماہ چینی حکومت نے سی پیک منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ عملی تعاون تیز کرنے پر اتفاق کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ کامیاب رہا جس میں سی پیک پر گفتگو ہوئی۔

Related Posts