اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں سعودی سفیر سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب میں 10 دنوں میں 3 پاکستانیوں سمیت12افراد کو سزائے موت
ملاقات کے دوران وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق اور سعودی سفیر نے ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی و برادرانہ تعلقات کی بنیادیں گہری ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، پاکستانی میڈیا نے بھی خبر کی تصدیق کردی۔
تاہم میڈیا رپورٹس میں دورہ ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کا نومبر کے آخر میں دورہ پاکستان متوقع تھا۔
اس دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کی امید تھی، اور پاکستان سعودی پٹرولیم کے متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی تھی، تاہم دورہ ملتوی ہونے سے یہ امیدیں دم توڑ گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








