سعودی عرب نے 10 دنوں میں 3 پاکستانیوں سمیت12افراد کو سزائے موت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب نے 10 دنوں میں 3 پاکستانیوں سمیت12افرادسزائے موت دیدی
سعودی عرب نے 10 دنوں میں 3 پاکستانیوں سمیت12افرادسزائے موت دیدی

جدہ: سعودی عرب نے گزشتہ 10 دنوں میں 3 پاکستانیوں سمیت 12 افراد کو سزائے موت دیدی، ان میں سے زیادہ تر افراد کے سر قلم کئے گئے۔

ٹیلی گراف کے مطابق، ملزمان کو منشیات کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور ان میں تین پاکستانی، چار شامی، دو اردنی اور تین سعودی شامل تھے۔

اس کے ساتھ ہی اس سال سزائے موت پانے والے افراد کی کل تعداد کم از کم 132 ہوگئی ہے، جو کہ 2020 اور 2021 کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں شریعت کی ایک شکل پر مبنی فوجداری انصاف کا نظام ہے جو اسلام کی ایک خاص ریاست کے طور پر منظور شدہ تشریح کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں خطرناک زلزلہ 20افراد کی جان لے گیا، سیکڑوں زخمی

سزائے موت عام طور پر تلوار سے سر قلم کرکے اور پھانسی دے کر انجام دی جاتی ہے لیکن کبھی کبھار شوٹنگ یا فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے بھی سزائے موت دی جاتی ہے، جبکہ سعودی عرب سرعام پھانسی دیتا ہے۔

Related Posts