سردیوں کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سردیوں کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلوبڑھادی گئی
سردیوں کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلوبڑھادی گئی

اسلام آباد: ملک کے غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیموں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے اضافہ کیا۔

ایل پی جی 216 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھ گئی

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ سستی گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کو ختم کیا جائے۔

Related Posts