اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری
اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے فیصلے کو سراہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی بندہ نہیں خریدا، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عامر کو میں آگے لانا چاہتا تھا۔ صدر کے مواخذے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پرویز الہیٰ سے اب دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہوا ہے،لیفٹیننٹ جنرل عامر کو میں آگے لانا چاہتا تھا، اگر لیفٹیننٹ جنرل عامر دوسرے نمبر پر سینئر ہوتے تو کچھ سوچتا، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھ سے کبھی ایکسٹینشن کا نہیں کہا۔

مزید پڑھیں:حکم آتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان کو یقین دہانی

آصف زرداری نے کہا کہ معیشت کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، موجودہ آرمی چیف کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، ذاتی طور پر صرف لیفٹیننٹ جنرل عامر کو جانتا تھا۔

Related Posts