حکم آتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان کو یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکم آتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان کو یقین دہانی
حکم آتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان کو یقین دہانی

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان کے حکم پر لبیک کہیں گے۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کے سربراہ کی لاہور کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات میں، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری الٰہی نے ایک بار پھر اپنی وفاداری کا عہد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ سابق وزیر اعظم کے لیے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جب عمران خان انہیں اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم دیں گے تو وہ ”ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ہچکچائیں گے” کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے کیمپوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے پیچھے عناصر ”ایک بار پھر ناکام” ہوں گے،انہوں نے یہ دعویٰ کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ حکومت کے اراکین سے رابطے میں ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے تو وہ ”خواب“ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔

عمران خان جو بھی کہیں گے میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عمل کروں گا۔ پنجاب اسمبلی چھوٹی سی بات ہے، میں عمران خان کے لیے جان دے دوں گا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ملاقات ”مجموعی طور پر” اچھی رہی اور خان صاحب ہی تمام معاملات پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

کے پی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چوہدری صاحب اور ہم سب ایک ہیں۔ خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں۔ تمام فیصلے جو کیے گئے ہیں ان کی نقاب کشائی بعد میں کی جائے گی۔

Related Posts