ایران، ہنگامہ آرائی میں ملوث15افراد کو سزائے موت سنادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران، ہنگامہ آرائی میں ملوث15افراد کو سزائے موت سنادی گئی
ایران، ہنگامہ آرائی میں ملوث15افراد کو سزائے موت سنادی گئی

تہران:مہیسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد ایران میں ہنگامی آرائی میں ملوث افراد کو سزائے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی عدالت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں حملہ کر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے۔جس میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان، مدرسے میں دھماکا، 16 افراد جاں بحق

شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے ملزمان کو سزا سنائی۔چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

Related Posts