عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
آج قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022کے لئے گروپ ایف کے 2 میچز کھیلے گئے،جس میں بیلجیئم اورکروشیا جبکہ مراکش اور کینیڈا کی ٹیموں کا مقابلہ ہوا۔
مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی جبکہ بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیاجبکہ کرو شیا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپئن فرانس کو تیونس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم اور کینیڈا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا، یلجیئم 4 پوائنٹس جبکہ کینیڈا کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








