پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ، طالبان حکام کا مشتبہ حملہ آور گرفتار کرنے کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

کابل پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر قریبی عمارت سے فائرنگ کی گئی، جہاں سے ایک مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، کابل واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

افغان وزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق کابل پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعے کی شام کابل کے علاقے کارتہ پروان میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر اس کے ایک جانب واقع ایک عمارت سے فائرنگ کی گئی۔

افغان وزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد فوری طور پر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی، اس عمارت سے ایک مشکوک شخص کو دو عدد ہلکے اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

Related Posts