فیفا ورلڈکپ، یورو گوائے اور جنوبی کوریا فتحیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ میں یوروگوائے نے گھانا کو 0-2 سے شکست دے دی، جبکہ جنوبی کوریا کے ہاتھوں پرتگال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں یوروگوائے نے گھانا کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

یوروگوائے کے جیورجین ڈی ایراسکیٹا نے 26 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔

ایراسکیٹا نے نے 32 ویں منٹ میں ٹیم کی برتری کو دُگنا کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

تاہم، فتح کے باوجود یوروگوائے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

نک جوناس کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ پریانکا چوپڑا کو پیار بھرا پیغام

قبل ازیں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے دی۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

پرتگال کی جانب سے پانچویں منٹ میں رِکارڈو ہورٹا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جنوبی کوریا کے کِم ینگ-گوون نے 27 ویں منٹ میں برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے آخر کے اضافی وقت میں ہوانگ ہی-چین نے گول اسکور کر کے جنوبی کوریا کو برتری دلا ئی جس نے فتح یقینی بنا دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن پربالترتیب موجود پرتگال اور جنوبی کوریا ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر گئے۔

Related Posts