نیٹ فلکس رواں ماہ یعنی دسمبر کے دوران کچھ ایسی اوریجنل فلمز سامنے لارہا ہے جو حیران کر دینے والے ایکشن، ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ہوں گی۔
جب ناظرین کوئی سسپنس سے بھرپور، معلوماتی یا مزاحیہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو نیٹ فلکس اس پر خاص مہارت رکھتا ہے۔ رواں ماہ عالمی پلیٹ فارم پر دستیاب فلمز کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
معروف صحافی عمران اسلم کا انتقال، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت
پنوکیو

گوئیلرمو ڈیل ٹورو کی پنوکیو موسیقی پر مبنی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کی ہدایات ٹورو کے علاوہ مارک گسٹفسن نے دی ہیں۔ فلم کا اسکرین پلے ڈیل ٹورو اور پیٹرک مک ہیل نے لکھا ہے۔فلم 9 دسمبر کو دیکھی جاسکے گی۔
گلاس اونین، اے نائیوز آؤٹ مسٹری

ریان جانسن کے بریک آؤٹ کا سیکوئل کہلانے والی مسٹری کامیڈی فلم نائیوز آؤٹ گلاس اونین معروف جاسوس بیوئٹ بلینک (ڈینیل کریگ) کے ساتھ ایک اور قتل پر سسپنس سے بھرپور فلم ہے جو 23 دسمبر کو شروع ہوگی۔
گاڈ’ز کروکڈ لائنز

یہ کہانی 1979 کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں ایک خاتون (ایلس المنارا) کا سراغ ملتا ہے جو ایک نفسیاتی وارڈ میں اس لیے جا گھستی ہے کیونکہ اسے ایک قتل کے کیس کی تحقیقات کرنی ہیں۔ فلم 9 دسمبر کو دیکھی جاسکے گی۔
مٹلڈا دی میوزیکل

اولیور اور ٹونی وننگ کی موسیقی پر مبنی نئی فلم مٹلٹا وارمووڈ (علیشا وئیر) کی کہانی سناتی دکھائی دیتی ہے جو قابلِ تعریف ایک کمسن بچی ہے جس کی بد تہذیب والدین اور کلاس تحسین نہیں کرتے۔فلم 25 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
ہو کلڈسانتا کلاز

سینئر جاسوس ٹیری سیٹل سانتا کلاز کے قتل کا معمہ سلجھاتا ہے۔ فلم میں جیسن بیٹ مین اور مایا رڈولف نے مہمان اداکاروں کے کردار ادا کیے ہیں۔ سانتا کلاز کو کس نے مارا؟ یہ فلم 15 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
وائٹ نوئز

رواں برس کی بلیک کامیڈی فلم جو خوفناک بھی ہے اور انسانی زندگی کے چھوٹے چھوٹے پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے، فلم 30 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
پرائیویٹ لیسن

رشتوں، کیرئیر اور انہیں متوازن کرنے کی مشکل پر مبنی فلم پرائیویٹ لیسن 16 دسمبر کے روز نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔
7 وومن اینڈ اے مرڈر

ایک خاندان کے سربراہ کو قتل کردیا جاتا ہے تو 7 خواتین جن کے اپنے اپنے تشویشناک منصوبے ہوتے ہیں، ایک گھر میں اس قتل کا معمہ سلجھانے کیلئے جا پھنستی ہیں۔فلم 29 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








