راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں کی جانب سے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
امام الحق نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی جبکہ عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 225رنز پر گری، عبد اللہ شفیق 114 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 245 کے مجموعے پر امام الحق بھی 121 رنز بنا کر اپنی وکٹیں گنواں بیٹھے۔
قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی 27 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر اپنی وکٹ کھو بیٹھے، بابر اعظم نے 126 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی اور سعود شکیل 35 رنز کے ساتھ ان کے ساتھ موجود تھے۔
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ، پاکستان کی شاندار بیٹنگ، دونوں اوپنرز نے سنچری اسکور کرلی
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا،انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








