قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، اس کی جیت کا اسکور 1-3 رہا۔ ہالینڈ کی جانب سے میچ کے 10 ویں ہی منٹ میں میمفس ڈیپے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 45+1 ویں منٹ میں ڈالے بلائنڈ نے ڈبل کردیا۔
امریکا کی جانب سے کھیل کے 76 ویں منٹ میں حاجی رائٹ نے گول کرکے اسکور 1-2 کیا تاہم 81 ویں منٹ میں ڈینزل ڈمفرائز نے گول کرکے برتری 1-3 کردی، جسے امریکا کور نہیں کرپایا۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اُلجھ گئے
ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان پری کوارٹر فائنل کا میچ آج رات 12 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








