شمالی وزیرستان، فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان، فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا
شمالی وزیرستان، فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مطلوب دہشت گرد کمانڈر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معمول کے گشت پر نکلنے والی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

بعد ازاں دہشت گرد کی شناخت کمانڈر محمد نور عرف سراکئی کے نام سے ہوئی۔

مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورس پر حملے سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 3پولیس اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ کے مکینوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا۔

Related Posts