سابق چیف جسٹس نے معیشت تباہ کی، تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو معاف نہیں کرے گی جس نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی معیشت کی حالیہ تباہی کا الزام سابق چیف جسٹس پر عائد کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ اس شخص ثاقب نثار کو معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک وفاقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔احسن اقبال

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ثاقب نثار پاکستانی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے 18-2017 کے دوران پاکستان کو دنیا کی 20ویں طاقتور ترین معیشت بننے سے روک دیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب نثار نے عمران خان سے 8 بار رات کے وقت ملاقات کی جب پانامہ کا ڈرامہ چل رہا تھا اور تحریکِ انصاف کو اقتدار میں لانے کا کریڈٹ لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ وفاقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

آج سے 4روز قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک وفاقی حکومت کی اولین ترجیح اور ایم ایل ون منصوبہ اس کا اہم اقدام ہے۔

Related Posts