آئندہ برس کے اختتام سے قبل پاکستان سے پولیو ختم ہوجائے گا۔یونیسیف

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ آئندہ برس 2023 کے اختتام سے قبل پاکستان سے پولیو ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پولیو 5 سال تک کے بچوں کو معذور کردینے والی بد ترین بیماری ہے جس سے بچاؤ کیلئے ہر سال انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں۔ یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے بڑی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

 بین الاقوامی دوا ساز کمپنیوں نے پاکستان میں آپریشن بند کردیے

ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو کی بیماری ختم ہوجائے گی جبکہ پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ امید ہے کہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کے بعد آئندہ برس کے آخر تک بیماری جڑ سے ختم ہوجائے گی۔

پولیو کے موجودہ اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے جارج لاریہ ایڈجی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو وائرس قابو میں ہے۔ پولیو کو شکست دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کی جارہی ہیں۔ 3 لاکھ 50 ہزار ہیلتھ ورکرز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ پولیو پروگرام 2023 تک پولیو کے خاتمے کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم چلائی گئی جس کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں لاکھوں بچوں نے پولیو کے قطرے پی لیے۔

 

Related Posts