تہران: پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی دے دی ہے جنہیں ایرانی سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے چاروں ملزمان کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کے الزام میں سزا دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان پر اسرائیل سے خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام تھا۔
ایران میں مظاہرین کا ساتھ دینے پر 115 سیکورٹی اہلکار گرفتار
چاروں ملزمان کو خفیہ معلومات کے تبادلے اور اغوا کے الزام میں اتوار کے روز پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی سپریم کورٹ نے مئی میں ملزمان کی گرفتاری کے بعد موت کی سزا بدھ کی سماعت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ 2 ماہ سے ایران میں مہسہ امینی کی ہلاکت پر مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ 4افراد کو پھانسی دینے کے ساتھ ساتھ 3 دیگر ملزمان کو ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، اغوا اور ہتھیار رکھنے پر 5سے 10سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور ایران کے مابین طویل عرصے سے کشیدگی ہے۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت ایک دوسرے کے خلاف طویل عرصے سے شدید بیان بازی بھی کرتی آئی ہے۔ دونوں پر پسِ پردہ جنگی کارروائیوں کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








