راولپنڈی: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے ہرا دیا، جبکہ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستانی بلے باز انگلینڈ کے بالرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔
پاکستان کا کوئی بھی بلے باز میچ کے پانچویں روز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، جس کے باعث انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ٹیسٹ میچ کے آخری روز پہلی اننگز کے اوپنر سینچری میکر امام الحق زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 48 سکور بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز اسکور کرسکے، ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے سکور پر روبینسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کردیا
زاہد محمود ایک رن اور حارث رؤف صفر، آغا سلمان 30 رنز، اظہر علی 40 رنز، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوک اور لیچ ایک ایک ہی وکٹ لے پائے،جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








