سخاکوٹ: مالا کنڈ ڈویژن میں ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ تحریکِ اتحاد قبائل نے ڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے اور لیویز کی جگہ عام پولیس کی تعیناتی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ اتحاد قبائلِ مالاکنڈ کے سربراہ شفیع اللہ سواتی اور جنرل سیکریٹری امیر زمان خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے حکم کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔
اچھی خبر، نیپرا نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کردی
پریس کانفرس کے دوران تحریکِ اتحاد قبائل مالاکنڈ کے عہدیداران نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق مالاکنڈ کی منفرد حیثیت تبدیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ ڈویژن کو فری زون قرار دیا گیا تھا جس پر ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا۔
تحریکِ اتحاد قبائل کے عہدیداران نے کہا کہ مالاکنڈ ایک پسماندہ اور سیلاب کے علاوہ زلزلے اور دہشت گردی سے بھی بری طرح متاثر ڈویژن ہے۔ حکومت کو کسی صورت ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیں گے۔ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 30 دسمبر تک ڈویژن بھر میں ٹیکس نفاذ کے خلاف تحریک چلے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔حکومت آئی ایم ایف کے مشوروں پر ٹیکس اصلاحات کے نام پر مالاکنڈ ڈویژن پر بھی ٹیکس نافذ کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








