ماہرہ خان کا سعودی ایئر لائنز میں سوٹ کیس گم ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرہ خان کا سعودی ایئر لائنز میں سوٹ کیس گم ہوگیا
ماہرہ خان کا سعودی ایئر لائنز میں سوٹ کیس گم ہوگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا سعودی ایئر لائن نے سوٹ کیس گم کردیا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے ماہرہ خان ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں،اپنا بیگ گم ہونے کے باعث فکر مند ہیں۔

ماہرہ خان نے ائیرلائن سے شکایت کی ہے کہ ان کا بیگ انہیں فراہم کیا جائے۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ مجھے یہاں آئے ہوئے 3 دن ہوگئے ہیں، میرا بیگ سعودی ائیرلائنز سے گم ہوگیا۔

اداکارہ کی جانب سے شکایت کی گئی کہ دن میں کئی بار سوٹ کیس کی معلومات لینے کے لیے میں نے رابطہ کیا پر ائیرلائن کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی ہریتھک کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ نے امید ظاہر کی کہ میری اس ٹوئٹ کے بعد ائیرلائن کی جانب سے جلدی جواب دیا جائے گا۔

Related Posts