لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن(ٹی ایف ایل) نے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹرینوں،بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ کئے گئے۔
جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں پیش آئے، ٹی ایف ایل کے مطابق آگاہی مہم کے باوجود اس سال 1067 کے مقابلے میں 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق خواتین کے خلاف زیروٹالرنس کی مہم اگلے سال بھی جاری رہے گی، مہم کے باوجود 50 فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں۔خواتین اس قسم کے واقعات رپورٹ کرنے میں ہچکچاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کا داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی کا اعلان
خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے پولیس گشت بڑھایا جا رہا ہے۔ٹی ایف ایل نے زور دیا کہ خواتین کی ہراسانی کے واقعات کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








