کھانے سے 30 منٹ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد پانی پینا چاہئے۔ماہرینِ صحت

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے 30 منٹ قبل  یا 1 گھنٹے بعد پانی پینا چاہئے جبکہ کھانے کے دوران پانی پینا مضرِ صحت عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت مختلف طبی مسائل کا باعث بنتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت شروع سے ہی ایک غیر صحت مندانہ عمل قرار دی جاتی رہی ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں یہی بات مزید واضح ہو کر سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ برس میں  پاکستان سے پولیو ختم ہوجائے گا۔یونیسیف

شعبۂ صحت کی جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت جسم کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ اس غیر صحت مندانہ طرزِ عمل سے بدہضمی، غذائی اجزا کی خرابی اور اپھارہ جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے کھانے سے کم از کم 30 منٹ قبل اور 1 گھنٹے بعد تک پانی پینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کھانے کے دوران پانی پینا ضروری ہو تو قلیل مقدار میں پیا جاسکتا ہے جبکہ تکنیکی اعتبار سے اس وقت پیا گیا پانی کھانا ہضم کرنے کا عمل متاثر کرتا ہے۔

انسانی معدے میں موجود ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور کھانا ہضم کرنے والے کیمیکلز کھانے کے دوران پانی پینے سے پتلے ہوجاتے ہیں جس سے انسانی جسم کا نظامِ انہضام کمزور پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا پرسکون انداز میں، چبا چبا کر اور اعتدال میں کھانا چاہئے۔

 

Related Posts