دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا
دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا

کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، شہر قائد کے باسیوں کے لئے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈیری فارمرز کے مطالبات تسلیم کر لیے۔

اجلاس میں دودھ کی پرچون قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت کم کرکے ڈیزل کی قیمت بڑھادی گئی

واضح رہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں دودھ پہلے ہی 180 روپے میں فروخت ہورہا ہے، کمشنر کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد دودھ کی پرچون قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Related Posts