عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف سے اربوں روپے کا فائدہ لیا، عطاء تارڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور عطا تارڑ نئی تفصیلات سامنے لے آئے اور کہا ہے کہ عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں،عمران خان نے 45 کروڑ روپے جیولری سیٹ کا تحفہ 5 لاکھ روپے میں خریدا، تحفے میں ملے تین جیولری سیٹ کی مالیت 4.96 ارب روپے ہے،رسید بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔

یہ تمام تحائف توشہ خانہ میں کبھی جمع ہی نہیں کرائے گئے تھے، عمران خان نے تحائف کی قیمت تاج محل پلازا سکستھ روڈ راولپنڈی سے لگوائی، عمران خان کو میری گھڑی میری مرضی کہتے ہوئے شرم نہیں آئی؟۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ و قانون عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا بہت چرچا چلتا آ رہا ہے،یہ کہا جا رہا ہے میری گھڑی میری مرضی ہے بیچوں یا جو چاہے کروں،آپ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں کوئی او ایل ایکس نہیں ہیں،توشہ خانہ میں فراڈ اور کرپشن کا معاملہ اربوں روپے کا ہے۔

عمر فاروق والی گھڑی کے معاملے کے علاوہ آج نئی چیزیں سامنے لا رہا ہوں،کابینہ کے رولز کے تحت کوئی بھی توشہ خانہ کا کوئی بھی تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں،کابینہ ڈویژن کے رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے اوپر کے تحائف کو آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں نہ کہ بیچ دیں۔

خاتون اول کے لئے سونے کے بلغاریہ کے سیٹ جس کی مالیت سوا ارب تھی جبکہ اکاونٹ میں 29 لاکھ جمع کروائے گئے،گراف کمپنی نے خاتون اول کو ہیروں کا سیٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 3.3 ارب ہے جبکہ اس کے صرف 90 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 45کروڑ روپے کا تحفہ پانچ لاکھ روپے میں خریدا، ہیروں، گھڑیوں،ہار کی مالیت سکستھ روڈ راولپنڈی کے پلازے سے لگوائی گئی،رسید بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھی گئیں۔

مزید پڑھیں:روسی تیل خریدنا ہے یا نہیں؟ کیا حکومتی وزراء ایک دوسرے سے مشورہ بھی کرتے ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں عطاتارڑ نے کہاکہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا طریقہ کار اپنایاجائے گا،مریم ارنگزیب گھڑی چور عمران خان کے خلاف بے باکی سے بولتی ہیں، کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں تو عمران خان کے خوشامدی چند شرپسند وں نے ایک نوٹس دیاہے لیکن وہ نوٹس ردی کی ٹوکری میں جائے گا کیونکہ ان کا وزیرآباد کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Posts