اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ائیرپورٹس کی نجکاری کیلئے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی حکومت نے دوست ممالک کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے فریم ورک کو حتمی شکل دی۔ سی اے اے نے پلاننگ ڈویژن سے ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی ہدایات موصول ہونے پر اقدامات کا آغاز کردیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں
ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے جنوری کے دوران بین الاقوامی جریدوں میں ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔ دوست ممالک کو ترجیح دی جائے گی جن میں ترکی، چین، قطر، یو اے ای اور سعودی عرب جیسے ممالک شامل ہیں جس سے لاکھوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ائیرپورٹس کو 25 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سالانہ 25 سے 30 کروڑ ڈالرز آمدنی کی توقع ہے۔ صفائی، ہینڈلنگ، کارگو، پارکنگ، اسٹوریج اور ائیرپورٹ ٹرمینل سروسز کو دوست ممالک کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ائیرپورٹس کی سکیورٹی، ائیر ٹریفک کنٹرول اور دیگر شعبہ جات سی اے اے کے کنٹرول میں ہوں گے۔ قبل ازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سالانہ 30 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہورہی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








