کراچی: سال 2023 میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ہر آنے والے دن اپنی قدر کھورہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 94 پر بند ہوا تھا۔
ای سی سی نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری دیدی
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40823 پر آگیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر میں برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر 15 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد کی رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








