ای سی سی نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس میں پہلے سے منظور کردہ ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمد بھی شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ایل این جی کی سپلائی لائن بحال رکھنے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو 10 ارب روپے سبسڈی کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس او کیلئے 50 ارب روپے تک کی بینک فنانسنگ کیلئے حکومتی گارنٹی بھی منظور کرلی گئی، ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 5.79 فیصد کمی

اجلاس میں افغانستان میں 3 پاکستانی اسپتالوں کیلئے ایک ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ بھی منظور ہوئی جو 4 اقساط میں فراہم کی جائے گی۔

ای سی سی نے یوریا فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی اکتیس جنوری تک جاری رکھنےکی سمری مسترد کرتے ہوئے پلانٹس کی گیس تین جنوری سے منقطع کرنے کی ہدایت کر دی۔ درآمدی یوریا کھاد کی قیمت کے تعین سے متعلق سمری بھی موخرکر دی گئی۔

Related Posts