رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 5.79 فیصد کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر میں برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر 15 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد کی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

گزشتہ مالی سال کے اسی عرسے میں 40 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زائد درآمدات تھیں جبکہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تجارتی خسارے میں 32.65 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

Related Posts