بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سیلبرٹیز کی مقبول سرگرمی ’سوال و جواب‘ کا انعقاد کیا تو جہاں بہت سے سوالوں کے جوابات دیے وہیں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی نیا نام دے ڈالا۔
بدھ کو ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ میں اس وقت ٹویٹس کا تبادلہ ہوا جب ایک صارف نے پوچھا کہ ’عالیہ انہیں ایس آر کیوں کہتی ہیں؟‘
اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’اس سے مراد سویٹ اور رومانٹک ہو سکتا ہے یا سینیئر اور ریسپیکٹڈ ہو یا ہو سکتا ہے کہ صرف شاہ رخ ہو۔‘
شاید بات یہاں ختم ہو جاتی لیکن عالیہ بھٹ اس مرحلے پر گفتگو میں شامل ہوئیں تو بتایا کہ وہ جب شاہ رخ کو ’ایس آر‘ کہتی ہیں تو اس سے کیا مراد ہوتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’سویٹ اور ریسپیکٹڈ جیسا۔۔۔۔۔لیکن 25 جنوری سے میں آپ کو پٹھان کہوں گی۔ دیکھیں میں کتنی کری ایٹو ہوں نا۔‘
Done lil one. And I am now going to call u lil Amma Bhatt Kapoor! https://t.co/QzKQ862BDN
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023
عالیہ کی ٹویٹ کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ڈن چھوٹی۔ اور میں اب آپ کو چھوٹی امی بھٹ کپور بلاؤں گا۔‘
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








