ماڈل اور اداکار فیروز خان مہوش حیات، سجل علی اور کبریٰ خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
سابقہ بیوی کی جانب سے تشدد کے الزامات اور عدالتی جنگ کے باعث مشکل حالات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات کا سامنے کرنے والی ساتھی اداکاراؤں کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے سپورٹرز اور فینز سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کے سامنے کسی پر الزام تراشی کی جائے تو سب سے پہلے اس کی تصدیق کریں، بغیر تحقیق اور تصدیق کے الزام تراشی اور کردار کشی کی مہم کا حصہ مت بنیں۔
فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں کا نام لیے بغیر کہا کہ میری دعائیں اور سپورٹ ان تمام اداکاراؤں کے ساتھ ہیں جو الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








