آرمی چیف کا عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سرکاری دورے کیلئے جائیں گے جس کے دوران برادر اسلامی ممالک سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس پیر کو جنیوا میں ہوگی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عسکری تعاون اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ و برادرانہ تعلقات کی بنیادیں اسلامی بھائی چارے سمیت دیگر ثقافتی و مذہبی اصولوں کی بنیاد پر گہری ہیں۔ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کی ملاقاتیں سفارتی معمول کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں رواں برس آنے والے سیلاب سے ملک کے مختلف صوبوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں تباہی پھیل گئی جس کے دوران عالمی برادری نے پاکستان کی مدد کی جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت پیش پیش رہی۔

 

Related Posts