وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے کوائف طلبی کے نام پر اہل مدارس کو ہراساں کرنے کو افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔
مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر وفاق اور مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلسل اطلاعات و شکایات آ رہی ہیں کہ مدارس کے منتظمین سےمختلف فارم پر کروائے جا رہے ہیں اور غیر متعلقہ سوالات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دینی مدارس کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم مطالبہ منظور کرلیا
وفاق المدارس کے قائدین نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور اس سلسلے کو فی الفور بند کریں۔
قائدن وفاق المدارس نے کہا کہ دینی مدارس کے کوائف نئے تعلیمی سال کے آغاز میں صرف ایک ادارے کو دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔طے شدہ معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے آئے روز کوائف طلبی اور مختلف قسم کی مہم جوئ افسوس ناک ہے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ اہل مدارس کے ساتھ امتیازی رویوں کی روک تھام وقت کا اہم تقاضا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








