دینی مدارس کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم مطالبہ منظور کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت کی جانب سے دينی مدارس کے اہم مطالبات تسلیم کرتے ہوئے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے جمعہ 6 جنوری کو دینی مدارس کے رہنماؤں نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے دینی مدارس کے رہنماؤں کی ملاقات میں طے پایا کہ رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21 کا اضافہ کیا جائے گا۔

رجسٹریشن ایکٹ میں اس ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو ترمیم کا مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدايت بھی کی۔

ملاقات میں دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر عائد غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

Related Posts